menu close
    اینگرو ووپاک ٹرمینل

    redefining operational excellence

    اینگرو ووپیک،نیدرلینڈز کی ’رائل ووپیک‘ کے ساتھ ایک مشترکہ کاوش ہے، جو محلول اور گیسی کیمیائی مادوں،ایل پی جی، پیٹروکیمکلز اور بائیو فیولز کی نقل وحمل،سنبھال،ذخیرہ سازی اور ریگیسی فکیشن کیلئے محفوظ ترین اورانتہائی جدید سہولتیں مہیا کرتی ہے۔

    دنیا اور پاکستان میں کیمیکل اور آئل اینڈ گیس پراڈکٹس کے حوالے سے سب سے بڑی ذخیرہ سازی اور ٹرمینل سروس فراہم کرنے والے انتہائی متنوع بزنس گروپوں کے باہمی اشتراک کے نتیجے میں1997 سے پاکستان کی بڑھتی ہوئی کیمیکل اور پیٹروکیمیکلز انڈسٹری کو عالمی معیار کی خدمات میسر آرہی ہیں۔

    • 1.3m
      مربع میٹر

      ذخیرے کی گنجائش

    • 2.65%
      شراکت

      اینگرو کارپوریشن کی کنسالیڈیٹڈ باٹم لائن

    • 55%
      مینجمنٹ

      پاکستان میں ایل پی جی کی اسٹوریج

    • صفر
      کام کے دوران حادثات

      23سال کے عرصہ میں

    پاکستان کی پہلی کرایوجینک فیسیلٹی

    اینگرو ووپیک کا ٹرمینل پاکستان کے 70فیصد لیکوئیڈ کیمیکل اور اس کی درآمدات،بشمول پیراکسیلین( پی ایکس)، ایسٹک ایسڈ( اے اے)،وینائل کلورائیڈ مونومر( وی سی ایم)، ایتھلین ڈائیکلورائیڈ( ای ڈی سی)، مونو ایتھلین گلیکول( ایم ای جی)، ایتھلین بمعہ فاسفورک ایسڈ( پی اے) کی ہینڈلنگ کرتا ہے،جن کی ترسیل براہ صارف کی فیسلیٹز تک  کی جاتی ہے۔

    2012 میں اینگروووپیک  نے اپنی ایل پی جی اسٹوریج کی گنجائش کو کامیابی سے وسیع کیا،جس کے بعد اب ایل پی جی اسٹوریج کی مجموعی گنجائش 7 ہزار میٹرک تک پہنچ گئی ہے۔

    یہ ٹرمینل  پا کستان کی 70 فیصد لیکوئیڈ کیمیکل  ہینڈلنگ کرتا ہے۔ ٹرمینل میں اب ہماری سرمایہ کاری کا حجم100 ملین ڈالر سے تجاوز کرچکا ہے،جبکہ اس کی گنجائش82400 کیوبک میٹر ہوچکی ہے۔اینگرو ووپیک  نے کسی ایک ورک انجری کے بغیر محفوظ آپریشن کو جاری رکھا ہے اور OHSAS 18001, ISO 9001, ISO 14001, CDI-T, THA and ISPSجیسے بین الاقوامی اسٹینڈرڈز کو برقرار رکھا ہواہے۔

    کیمیکلز ہینڈلنگ میں مارکیٹ شیئر

    اینگروووپیک نے2016ء کے1.411ملین ٹن ایل پی جی کے مقابلے میں1.47ملین ٹن ایل پی جی  کی ہینڈلنگ کی ہے،اس اضافے کی بڑی وجہ ملک میں ایل پی جی کی درآمد میں اضافہ ہے۔